رسالہ شمع میں پی آئی اے کا 1989ء کا یادگار اشتہار - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2026/08/10

رسالہ شمع میں پی آئی اے کا 1989ء کا یادگار اشتہار

pia-vintage-1989-advertisement-shama-magazine-delhi

شمع : ہندوستان کا مقبول عام (فلمی / نیم ادبی) رسالہ
سینتیس (37) سال قبل کے ایک شمارے (اپریل 1989ء) میں پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کا مکمل ایک صفحے کا اشتہار


پاکستان انٹرنیشنل
باکمال لوگ، بےمثال پرواز


دہلی: کیلاش بلڈنگ، 26، کستوربا گاندھی مارگ، نئی دہلی
بمبئی: ہوٹل اوبرائے ٹاورس، نریمان پائنٹ، بمبئی


دوسری کون سی فضائی کمپنی (ایئر لائن) ہے جو آپ کو ۔۔۔
کراچی میں مختصر و خوشگوار قیام کا وقفہ فراہم کرتے ہوئے
پیرس کی عظمتوں سے روشناس کراتی ہے
لندن میں قیام کی دلچسپ گھڑیاں فراہم کرتی ہے
نیویارک کی آزاد فضاؤں سے ہمکنار کرتی ہے
ٹورنٹو کے ذریعے اپنے سفرنامے میں ایک نئے ورق کا اضافہ کرنے کا موقع دیتی ہے


اور ان کے علاوہ بھی دیگر ممالک کے ان گنت شہروں تک اس طرح پہنچاتی ہے کہ آپ طویل سفر کے باوجود خود کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔


صرف پی آئی اے کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے ۔۔۔ یہی نہیں بلکہ روایتی مہمان نوازی اور دل خوش کن خدمت کا ایسا معیار جو دوسروں کے لیے قابل تقلید ہو۔ اس کا سہرا پی۔آئی۔اے کے انتہائی قابل و باصلاحیت کارکنوں کے سر ہے جن کا نصب العین ہے ہر مسافر کو گھر جیسا آرام دہ ماحول فراہم کرنا۔ زمین پر بھی اور فضا میں بھی۔
اور پھر پی آئی اے مسافروں کے لیے ہندوستان سے مشرق وسطیٰ، افریقہ، یوروپ اور امریکہ جاتے ہوئے سیاحوں کے من پسند شہر کراچی میں مختصر قیام کا اہتمام بھی ۔۔۔ یہ سہولت صرف پی آئی اے کی معرفت
پاکستان انٹرنیشنل
باکمال لوگ، بےمثال پرواز

اشتہار شائع شدہ ماہنامہ "شمع"، شمارہ: اپریل 1989ء ، صفحہ: 48


Keywords: PIA vintage advertisement, Pakistan International Airlines 1989, Shama magazine archive, Shama magazine India, historic PIA advertisement, PIA golden era, Pakistan Airlines old ad, vintage airline advertisements, PIA Karachi stopover, India Pakistan cultural history, PIA international flights, 1989 magazine advertisement, classic Pakistani advertising, PIA slogan Ba Kamal Log Be Misal Parwaz
PIA’s Vintage 1989 Advertisement in Shama Magazine
A Look at PIA’s Memorable 1989 Advertisement Published in India’s Shama Magazine Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں