گرو نانک - اردو نظموں میں خراج عقیدت - تعارف کتاب - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/11/12

گرو نانک - اردو نظموں میں خراج عقیدت - تعارف کتاب

zikr-e-nanak

گرو نانک - سکھ مذہب کے بانی اور مقدس پیشوا کے 550 ویں یوم پیدائش پر یہ کتاب پیش ہے۔
سری اکال تخت کے بموجب اور نانک شاہی جنتری کے مطابق گرونانک کی پیدائش 14/اپریل 1469 (بمقام سلطنتِ دہلی) ہے۔ اور ان کی وفات کرتار پور (سابقہ مغلیہ سلطنت اور حالیہ پاکستان) میں 22/ستمبر 1539 کو ہوئی تھی۔

عموماً ہر سال گرو نانک کی جینتی، گروپورب کے دن منائی جاتی ہے جو ہندو جنتری کے ساتویں مہینے کارتک کی 14 ویں چاند تاریخ کو واقع ہوتا ہے۔
اس سال 2019 گرو نانک جینتی ، 12/نومبر بروز منگل منائی جا رہی ہے۔

مرتب کتاب کے مطابق ۔۔۔
اس کتاب میں امن و آشتی و ایکتا کے علمبردار گورو نانک جی مہاراج سے متعلق اردو کے نامور شعرا کا بلند پایہ کلام یکجا کر کے اردو داں قارئین تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ جو لوگ گورو نانک جی کے پیغام سے ناواقف ہیں ، ایک بھرپور واقفیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اس "پیغام" پر عمل پیرا ہوں۔

کتاب "ذکرِ نانک (اردو نظموں میں گرونانک کو خراج عقیدت)"۔
تعداد صفحات: 136
ذکرِ نانک (اردو نظموں میں گرونانک کو خراج عقیدت)
Zikr-e-Nanak (Tribute to Guru Nanak in Urdu poetry)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں